Friday, March 29, 2024

اس بار عورت مارچ پہلے سے بھی بڑا ہوگا ، سماجی رہنما شیما کرمانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سماجی رہنما اور تحریک نسواں کی بانی شیما کرمانی کا کہنا ہے کہ لوگ عورتوں کے باہر نکلنے سے ڈرتے اور گھبراتے ہیں جبکہ عورتوں کا اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ایک مثبت عمل ہے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیما کرمانی نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عورت مارچ پر تنقید کی جارہی ہے میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو جس سے خوف آتاہےوہ اس پر تنقید کرتا ہے۔

شیما کرمانی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ عورتوںکوباہر نکلنا چاہیے اور ہم اس دقیانوسی سوچ کے خلاف ہیں کہ عورت کہ جگہ صرف گھر میں ہیں بلکہ یہ پوراملک عورت کا بھی ہے۔

انہوں نے کہا عورت مارچ میں ہر طرح کے پلے کارڈز موجود تھے جس میں یہ بھی تھا کہ ہمیں نوکری کا حق چاہیے،ہمیں پڑھائی اور صحت کا حق چاہیےلیکن چند مخصوص پلے کارڈ پر تنقید کی گئی۔

سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات ہے میراجسم میری مرضی تو میں سمجھتی ہوں کہ میرا ہی کسی اور کا نہیں ہے اور میرے جسم پر صرف میرا ہی حق ہے اور مجھے فخر ہے کہ لڑکیوں نے ریپ اور تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔

تحریک نسواں کی بانی نے کہا کہ اس بار عورت مارچ پہلے سے بھی بڑا ہوگا اور ہم لانگ مارچ کریں گے، سڑکوں پر نکلیں گے ، اپنے حق کے کھڑے رہیں گے اور لڑیں گے،انہوں نے کہا اس میں نعرے بھی ہوں گے ، گانے بھی ہوں گے اور رقص بھی ہوگا۔

پلے کارڈز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے ،ہم کوئی پولیس نہیں ہے، سب کو حق ہے اظہار رائے کی آزادی کا ۔