پی ایس او کی یقین دہانی کے باوجود کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی قلت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس او کی یقین دہانی کے باوجود کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی قلت
پی ایس او کی یقین دہانی کے باوجود کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی قلت

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی یقین دہانی کے باوجود شہرِ قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ عوام قطاروں میں لگ کر پٹرول بھروانے کے لیے انتظار پر مجبور ہیں۔

شہرِ قائد میں پٹرول کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔ عوام کی بڑی تعداد شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے اور لمبی لمبی قطاریں لگا کر پٹرول بھروانے کے لیے انتظار جاری ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں پٹرول وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قلت بھی نہیں ہے۔ قلت کا باعث شہر کے کچھ علاقوں میں پمپس کا بند ہونا ہے۔

عوام کا سوال یہ ہے کہ اگر پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں تو پٹرول پمپس بند کیوں کیے گئے؟مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم کی مصنوعی قلت سے مہنگائی کا نیا بحران لانے کی تیاری ہے۔

دوسری  جانب پٹرولیم ڈویژن نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے تمام تر شہروں کو پٹرول کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شہروں میں پٹرول کی فراہمی جاری ہے۔پٹرولیم ڈویژن

یاد رہے کہ اس سے قبل کیماڑی کے علاقے میں   زہریلی گیس پھیلنے کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کیماڑی میں اپنا اسٹوریج  ٹرمینل بند کردیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق اسٹوریج ٹرمینل گزشتہ روز عارضی طور پر بند کیا گیا جس کا مقصد عملے کی صحت کی حفاظت ہے۔

کمپنی حکام نے یقین دہانی کروائی کہ اس عارضی عمل سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ پی ایس او کراچی سمیت ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس او نے کیماڑی میں اپنا اسٹوریج ٹرمینل بند کردی

Related Posts