پاکستانی صارفین کیلئے امید کی کرن؟ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل
(فوٹو: آن لائن)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ہونے والا اضافہ کسی حد تک ختم ہوگیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کی خبروں نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بدستور برقرار ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 51 منٹ پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.22 ڈالر کم ہوکر 114.10 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو کہ 1.1 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.33 ڈالر کی کمی کے بعد 101.45 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جس میں 1.3 فیصد کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران برینٹ خام تیل 1.3 فیصد جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 3 فیصد بڑھی تھی تاہم امن مذاکرات کی بحالی سے متعلق امیدوں نے جمعرات کو مارکیٹ میں قیمتوں کی سمت تبدیل کردی۔

Related Posts