کراچی میں موسم کا مزاج اگلے چند روز تک گرم اور خشک ہی رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج اور کل شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک اوپر جا سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیے کے مطابق دن کے آغاز سے دوپہر تک شہر میں شمال اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام ڈھلتے ہی روایتی سمندری ہوائیں (جنوب مغرب اور مغرب کی جانب سے) چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جس کے باعث حبس یا غیرمعمولی شدت والی گرمی محسوس نہیں کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی بتانا ہے کہ کراچی میں نومبر کے پہلے ہفتے تک موسم معمول سے کچھ زیادہ گرم رہ سکتا ہے تاہم سورج ڈھلنے کے بعد شام اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








