پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ 27 اکتوبر 2026 کو صبح 11 بجے اپ ڈیٹ ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم سمیت مختلف کرنسیوں کے خرید و فروخت کے نرخ سامنے آگئے ہیں۔
فاریکس ریٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 277 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت کا نرخ 280 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی پاؤنڈ 369 روپے 78 پیسے میں خریدا اور 374 روپے 67 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو کی خریداری کا نرخ 309 روپے 39 پیسے اور فروخت کا نرخ 314 روپے 57 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری کی قیمت 73 روپے 95 پیسے اور فروخت کا نرخ 74 روپے 55 پیسے رہا۔ متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری 75 روپے 60 پیسے جبکہ فروخت 76 روپے 45 پیسے میں درج کی گئی۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر کی خریداری کا نرخ 195 روپے 62 پیسے اور فروخت 200 روپے 75 پیسے رہا۔ کینیڈین ڈالر 196 روپے 58 پیسے میں خریدا جبکہ 204 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ چینی یوآن کی خریداری 38 روپے 55 پیسے اور فروخت 38 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی ین کی خریداری کا نرخ 1.7372 روپے جبکہ فروخت کا نرخ 1.8368 روپے رہا۔
انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے نرخ
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری کا نرخ 276 روپے 70 پیسے جبکہ فروخت کا نرخ 277 روپے 20 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 369 روپے 23 پیسے اور فروخت 369 روپے 90 پیسے رہی جبکہ یورو کی خریداری کا نرخ 309 روپے 14 پیسے اور فروخت 309 روپے 70 پیسے درج کیا گیا۔
انٹربینک میں سعودی ریال کی خریداری 73 روپے 73 پیسے اور فروخت 73 روپے 86 پیسے رہی۔ آسٹریلوی ڈالر کی خریداری کا نرخ 194 روپے 57 پیسے جبکہ فروخت 194 روپے 92 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔ کینیڈین ڈالر کی خریداری 197 روپے 51 پیسے اور فروخت 197 روپے 87 پیسے رہی۔
چینی یوآن کی بینک خریداری کا نرخ 41 روپے 50 پیسے اور فروخت 41 روپے 58 پیسے درج کیا گیا۔ جاپانی ین کی خریداری 1.7552 روپے جبکہ فروخت 1.7584 روپے رہی۔
دیگر انٹربینک نرخوں کے مطابق ڈینش کرون کی خریداری 41 روپے 36 پیسے اور فروخت 41 روپے 44 پیسے، ہانگ کانگ ڈالر کی خریداری 35 روپے 27 پیسے اور فروخت 35 روپے 34 پیسے رہی۔ سنگاپور ڈالر کی خریداری 216 روپے 12 پیسے جبکہ فروخت 216 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سویڈش کرونا کی خریداری 27 روپے 82 پیسے اور فروخت 27 روپے 87 پیسے، سوئس فرانک کی خریداری 334 روپے 50 پیسے اور فروخت 335 روپے 11 پیسے رہی۔ تھائی بھات کی خریداری 8 روپے 19 پیسے جبکہ فروخت 8 روپے 20 پیسے درج کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








