وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ijaz shah
ijaz shah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے سرکاری تحویل سے فرار ہونے کی تصدیق کردی۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال پر وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے بارے میں جو خبر آرہی ہے، میں نے بھی پڑھی ہے اور وہ صحیح ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو پتا چلا ہے تو خبر کو صحیح کہہ رہے ہیں،بہت کچھ کر رہے ہیں اور ہمیں اچھی خبر ملے گی۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے مبینہ آڈیو ٹیپ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 11 جنوری 2020 سے ‘پاکستانی سیکیورٹی اتھارٹیز کی حراست سے فرار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان مبینہ طور پر سرکاری تحویل سے فرار

احسان اللہ احسان نے2017 میں رضاکارانہ طور پر خود کو انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کیا تھا، انہوں نے سرنڈر کرنے سے قبل ہی حساس معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑے اور بہت سے دہشت گردوں کوپکڑا بھی گیا۔

Related Posts