مشکوک نمبرز کی شکایت اب چند لمحوں میں! پی ٹی اے نے راستہ آسان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کی سہولت کے لیے اپنی شکایت درج کروانے والی ایپ سی ایم ایس کا ایک بالکل نیا اور اپ ڈیٹڈ ورژن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر متعارف کروا دیا ہے۔

اس جدید ترین ورژن میں صارفین کی سیکیورٹی اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

بہتر سیکیورٹی اور تصدیق: اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے اب اس میں ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) پر مبنی ملٹی فیکٹر اتھینٹیکیشن شامل کی گئی ہے جبکہ سیشن مینیجمنٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

آسان طریقہ کار: شکایت درج کرانے کے عمل کو مزید آسان بناتے ہوئے اب صارفین کو متعلقہ دستاویزات یا ثبوت اپ لوڈ کرنے میں بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

جعلسازی کی رپورٹنگ کا نیا فیچر: ایپ میں ایک مخصوص ماڈل کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی مشکوک یا فراڈ کال اور نمبر کی براہ راست شکایت درج کروا سکیں گے۔

پی ٹی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ایپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کا بنیادی مقصد صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور شکایات کے حل کے نظام کو شفاف اور تیز بنانا ہے۔ اب یہ ایپلیکیشن تمام اسمارٹ فون صارفین کے لیے پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

Related Posts