اسلام آبادپولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ، مزدوروں کو پکڑ کر بند کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Capital police failed to control crime

اسلام آباد (سیدمحمد یاسین ہاشمی) تھانہ کورال کی حدود سے آج وفاقی پولیس نے تقریباً 60سے زائد دیہاڑی دار مزدور اور ریڑھی بانوں کو گرفتار کیا ہوا ہے اور وفاقی پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔

ان تمام گرفتار شدہ مزدوروں کو قبضہ مافیا ثابت کرنے پر تولی ہوئی ہے پولیس اپنی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے جبکہ اس تمام کارروائی کو گرینڈ اپریشن کا نام دیا گیا ہے یہ تمام مزدور غوری ٹاؤن اور گردونواح میں محنت مشقت کرنے والےہیں جن کو آج صبح سے بھوکا پیاسا تھانے میں بند کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی: ٹریفک پولیس اہلکار نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

پولیس اسطرح کی جعلی کارروائی کرکے سب اچھے کی رپورٹ احکام بالا کو دیتی ہے جو کہ اس عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ماڈرن پولیس بھی اب جلادوں کا روپ دھار چکی ہے زرائع کا کہنا ہے اب ان غریب مزدوروں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جائے گا جو پیسے دے گا اسے چھوڑ دیا جائے گا جو نہیں دےگا اس کو کسی نہ کسی جعلی ایف آئی آر میں نامزد کر دیا جائے گا۔

Related Posts