تہران: ایران نے راکٹ کے ذریعے مقامی طور پر تیار کردہ ’ ظفر سیٹلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو رفتار کم ہونے کی وجہ سےایک بار پھر ناکام ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امام خمینی اسپیس پورٹ سے مقامی سطح پر تیار کردہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے مدار پر بھیجنے کے لیے لانچ کیا ۔
ا تاہم مدار تک پہنچتے پہنچتے درکار رفتار کم ہوتی گئی جس کے باعث سیٹلائٹ ہدف تک نہیں پہنچ سکا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی کہ سمورگ ( فونیکس) راکٹ اپنی کم رفتار کی وجہ سے ظفر1 مواصلاتی سیّارے کو مدار میں بھیجنے میں ناکام رہا ہے۔
گزشتہ برس بھی ایران کی خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، ایران نے 1979ءمیں برپاشدہ انقلاب کی سالگرہ تقریبات کے موقع پر اس سیارے کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ایران نے بیلسٹک میزائلز اور ایک سٹیلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جس میں بیشتر اہداف اور مقاصد کو حاصل کرلیا گیا تاہم ’ظفر سٹیلائٹ‘ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ”کیارہ“ برطانیہ کی آبادیوں میں داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی