مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mushtaq IG sindh
mushtaq IG sindh

کراچی: نئے آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر وفاق اور سندھ حکومت میں اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدلی پراتفاق کیا گیا تھا جس کے بعد د وفاق نے نئے آئی جی سندھ کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

جن میں ڈاکٹر کامران فضل،انعام غنی اور مشتاق مہر شامل ہیں، فائنل کی گئی لسٹ میں سے کسی ایک نام کا اعلان بطور آئی جی سندھ جلد کیا جائے اور ممکنہ طور پر مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 1 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے تھے جہاں گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ی جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Related Posts