فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم “فاسٹر” متعارف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR allows 2pc income tax on chemicals & dyes raw materials

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا ری فنڈ پے منٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے جس کا نام “فاسٹر” رکھا گیا ہے۔ “فاسٹر” آج سے ہی کام کا آغاز کر دے گا۔

 ایف بی آر نے “فاسٹر” نامی ری فنڈ پے منٹ سسٹم  برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کے لیے متعارف کروایا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کا اطلاق پانچ برآمدی شعبہ جات میں ہوسکے گا۔ سسٹم کے تحت برآمد کنندگان کو کروڑوں کے تسلیم شدہ فنڈز جاری کیے جاسکیں گے جس سے برآمد کنندگان کی مشکلات آسان ہوں گی۔

یہ بھی  پڑھیں:تین کھرب ڈالر کی چینی مصنوعات پر دس فیصد امریکی ٹیکس عائد

فاسٹر ری فنڈ کلیم کی چھان بین اور توثیق کے لیے خودکار(آٹو میٹیڈ) سسٹم ہے جس کے تحت قابل ادائیگی رقم کا تخمینہ درآمدات یا فراہم کردہ مال(سپلائیز) کی مقدار کے اعتبار سے ہوسکے گا۔اس میں زیرو ریٹنگ رجیم ختم ہونے کے بعد ٹیکسٹائل کا شعبہ  بھی شامل کر لیا گیا ہے۔فاسٹر  سسٹم  کلیم جمع کرانے کے بہتر گھنٹوں کے اندر اندرقابل ادائیگی رقم کی تفصیلات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای میل کے ذریعے بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ریفنڈ کی کل طلب 1 ارب 20 کروڑ روپے ہے لیکن تسلیم کردہ ری فنڈ کروڑوں میں ہے جسے “فاسٹر” کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

جن شعبوں پر فاسٹر سسٹم کا اطلاق عمل میں لایا جاسکتا ہے، ان میں ٹیکسٹائل کے علاوہ کارپٹ، لیدر، سپورٹس اور سرجیکل آلات کے شعبے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: رواں ماہ تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی

Related Posts