کراچی (نگاہ محمد) پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا عمل دو مرحلوں میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی جائے گی۔
جس کے بعد دوسرے مرحلے میں نجی کورئیرکمپنی کے مخصوص مراکز سے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:نوجوان کرکٹر اورنگزیب خان خٹک پی ایس ایل 5 سے غربت کے باعث آؤٹ