لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہاہے کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت بہتر ہوگی اورمہنگائی میں کمی ہوگی،حکومت شرح سودمیں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں بڑے منصوبے شروع کرے گی۔
اسدعمرنے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بلاامتیازسہولتیں فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشاں ہے اور اس کے نتائج بھی بتدریج سامنے آرہے ہیں، حکومت شرح سودمیں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ،سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی میں بہتری آئے گی، رزاق داؤد