عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous denies wheat crisis, says commodities available at cheap prices
Firdous denies wheat crisis, says commodities available at cheap prices

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر ،زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: خصوصی عدالت کالعدم، پرویز مشرف کا ٹرائل غیر قانونی قرار

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر ،زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رواں سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔

Related Posts