روسی ٹینس اسٹار اکاترینا الیگزینڈروا نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ekaterina Alexandrova

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شینزن:روسی ٹینس اسٹار اکاترینا الیگزینڈروا نیڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:امریکی اوپن ٹینس میں بڑا اَپ سیٹ: روسی کھلاڑی نے سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو ایونٹ سے باہر کردیا

جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے ڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔جمہوریہ چیک کی فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں چین کی سائی سائی ژینگ اور دوان ینگینگ پر مشتمل جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کترینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے میزبان سائی سائی ژینگ اور دوان ینگینگ پر مشتمل چینی جوڑی کو شکست دی۔ انکی فتح کا سکور 6-2، 3-6 اور 10-4 تھا۔

Related Posts