روس نے انسان نما روبوٹ کو راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس نے انسان نما روبوٹ کو راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا
روس نے انسان نما روبوٹ کو راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا

روس نے فیدرو نامی  ایسے انسان نما روبوٹ کو  خودکار راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا ہے جو خلابازوں کی معاونت سیکھ رہا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق فیدرو عالمی خلائی اسٹیشن پر سترہ دن رہے گا اور خلا باز کی طرح معمولات اپنائے گا تاکہ انسانوں کی غیر موجودگی میں اس کا استعمال کیا جاسکے۔فیدرو 7 ستمبر تک خلا میں رہنے کے بعد زمین پر واپس آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  برازیل میں رواں سال کے دوران پچاس کروڑ شہد کی مکھیوں کی پراسرار ہلاکت

سویوز نامی خلائی راکٹ جس میں اس روبوٹ کو بھیجا گیا، کسی بھی انسان کی موجودگی سے محروم ہے۔پائلٹ کی سیٹ پر فیدرو براجمان ہے جو صبح 6 بجے قازقستان کے خلائی اڈے سے روانہ ہوا۔

انسانی حرکات و سکنات کی نقل کرنے والے فیدرو کے انسٹا گرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیں جن کے ذریعے خلا بازوں سے رابطہ استوار کر کے معاونت کے افعال سرانجام دئیے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی اسٹیشن میں فیدرو بجلی کی تاریں جوڑنا اور الگ کرنا سیکھے گا۔ وہ اسکریو ڈرایور اور اسکینر سے لے کر آگ بجھانے کے لیے تمام آلات کا استعمال کرنا بھی سیکھے گا۔ایجنسی ایسے روبوٹس کو بعد ازاں اسپیس واک سمیت دیگر معاملات کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتی ہے تاکہ روبوٹ کے ذریعے خلا کی مزید تسخیر ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  پرانا موبائل فون نئے انداز میں فروخت کے لیے پیش کریں گے۔ ایچ ایم ڈی گلوبل کا اعلان

Related Posts