سستی شہرت یا عامر لیاقت واقعی حکومت سے نالاں، مستعفی ہونے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat

کراچی : تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

عامر لیاقت کاکہناکہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔

حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔عامر لیاقت نے کہا کہ جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟۔

لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے،وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔

کسی ایم این اے کو فنڈز زاتی طور پر کبھی ملتے تھے اور نا ہی ملنے چاہئیں مگر ترقیاتی کام تو شروع ہوں۔ ہم سے اسکیمز مانگی تھیں دے دیں۔

عملدرامد قومی اسمبلی کے رکن کا کام نہیں، اتحادیوں کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے لیکن پی ٹی آئی کا ایم این اے حلقے کے عوام کو کیا جواب دے۔

مزید پڑھیں:معاشی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں،رزاق داود

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹ پر لوگوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے عامر لیاقت کی ٹوئٹ کو محض سستی شہرت کا بہانہ قراردیا۔

Related Posts