اشتعال انگیز تقاریر کے2 مقدمات میں ایم کیوایم رہنماؤں پرفردجرم عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM leaders
MQM leaders

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، میئر کراچی وسیم اختر اور محمد جاوید شامل ہیں، کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسیع جلیل کا نام سامنے آگیا

اشتعال انگیز تقایر کیس میں استغاثہ کی جانب سے گواہ انسپکٹر آزاد خان نے اپنا بیان قلمبند کرادیا جس پر عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 27 مقدمات کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

Related Posts