کراچی میں بے روزگار شخص نے غربت سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The contractor who supplied oil to DMC Korangi committed suicide

شہرِ قائد میں ایک بے روزگار شخص نے غربت سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی جس کے نتیجے میں مرنے والے  کے 4 بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہنے والے ادھیڑ عمر شخص نے گزشتہ روز شدید معاشی مسائل سے تنگ آ کر خود سوزی کی جس سے اس کے جسم کا 65 فیصد حصہ جل گیا۔

غربت سے دلبرداشتہ 40 سالہ شخص نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی، جس کے بعد اس کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔اسے  رُتھ فاؤ ہسپتال کے برنس سینٹر میں علاج کے لیے لایا گیا تھا، تاہم صبح کے وقت اس  کا انتقال ہوگیا۔ 

علاقہ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص ردی کاغذوں کے کام سے خاطرخواہ روزی حاصل نہ کرسکا جبکہ جل جانے کے بعد اس کا دیا گیا بیان بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کراچی میں سرجیکل آئی سی یو کے انکیوبیٹر میں آتشزدگی سےزیر علاج ایک نومولود بچی جاں بحق ہوگئی۔

گزشتہ روز کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود انکیوبیٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث انکیوبیٹر میں موجود نومولود بچی جل کر جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  انکیوبیٹر میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق

Related Posts