ہاں ! میں اپنی بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، ہمایوں سعید کا چونکا دینے والا انکشاف، مداح حیران

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Yes, I massage wife’s feet: Humayun Saeed's unexpected confession shocks fans
GEO NEWS

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے حالیہ ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے جو مداحوں کو حیران کر گئے۔

انٹرویو کے دوران ان کا سب سے غیر متوقع مگر دلچسپ انکشاف یہ تھا کہ وہ بیوی سے ناراضگی دور کرنے کے لیے اکثر ان کے پاؤں دباتے ہیں،چاہے قصور ان کا نہ بھی ہو۔

ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی کے ابتدائی دنوں میں تعلقات زیادہ رومانوی نہیں تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کے رشتے میں گہرائی اور مضبوطی آتی گئی۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “آج میں اپنی زندگی ان کے بغیر سوچ بھی نہیں سکتا۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمایوں کے مطابق، ان کی اہلیہ نے کبھی ان سے “آئی لو یو” نہیں کہا جبکہ وہ خود ہر فون کال پر یہ الفاظ دہراتے ہیں، “آئی لو یو۔

انہوں نے واضح کیا کہ سچی محبت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل اور رویے سے ظاہر ہوتی ہے۔ “محبت احترام اور اعتماد سے جڑی ہوتی ہے۔ میں صرف الفاظ سے محبت کا اظہار نہیں کرتا، بلکہ اپنے طرز عمل اور برتاؤ سے بھی کرتا ہوں۔”

انہوں نے کہاکہ “جب بھی وہ ناراض ہوتی ہیں، چاہے میری کوئی غلطی نہ ہو، میں ان کے پاؤں دباتا ہوں تاکہ ان کا موڈ بہتر ہو جائے۔ میں معذرت کرتا ہوں اور اس وقت تک نہیں رکتا جب تک وہ مسکرا نہ دیں۔”

ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی دو دہائیوں پر محیط شادی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک مضبوط اور دیرپا رشتے کی ایک خوبصورت مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Related Posts