قوم کو عید کا تحفہ! پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistani wrestler beats Indian rival to retain international championship title
ONLINE

پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی چیمپئن شپ کا ٹائٹل برقرار رکھا۔

پاکستان کے 29 سالہ پیشہ ور ریسلر اطہر زاہد نے عیدالاضحی کے دوران نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ گلوبل ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی حریف سمراٹ ویریندر کو شکست دے کر اپنا بین الاقوامی چیمپئن شپ ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا۔

فتح کے بعد اطہر زاہد نے اس کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ میں نے عید اپنے اہلِ خانہ سے دور گزاری لیکن یہ جیت میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے ایک تحفہ سمجھتا ہوں۔

اطہر زاہد کی پیدائش سعودی عرب کے شہر الاحساء میں پاکستانی والدین کے ہاں ہوئی۔ وہ جنوبی ایشیائی ریسلنگ کی دنیا میں تیزی سے ایک نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے اکتوبر 2024 میں بھی اسی شہر کھٹمنڈو میں بھارتی ریسلر سنگھم دوبے کو شکست دے کر پہلی بار بین الاقوامی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts