لو گُرو اور! کیا آپ بڑی عید پر ان بڑی فلموں کیلئے تیار ہیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Get your popcorn ready to enjoy these Pakistani films on Eid-ul-Adha
ONLINE

عیدالاضحی اب صرف دو دن کی دوری پر ہے ،ملک بھر میں لوگ عید منانے کیلئے بے حد پُرجوش ہیں اور ہر سال کی طرح اس بار بھی فلمیں عوام کی تفریح اور خوشی کا ایک بڑا ذریعہ بنیں گی، چاہے سینما گھروں میں ہوں یا گھروں میں ٹی وی اسکرین پرآپ کو بوریت کا احساس بالکل نہیں ہوگا۔

عید کے موقع پر دو بڑی پاکستانی فلمیں “لو گُرو” جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلوہ گر ہوں گے، اور دوسری فلم “دیمک” سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں۔

نایاب

اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کی فلم نایاب، عید کے پہلے دن سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔فلم کی ہدایت کاری عمیر ناصر علی نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں شامل ہیں:نورین گلوانی، فواد خان، جاوید شیخ، حما نواب، احتشام الدین، عدنان صدیقی اور فریال محمود۔

ابھی

اداکارہ کُبرا خان اور گوہر ممتاز کی فلم ابھی، عید کے دوسرے دن رات 8بجے ہم ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔فلم کی ہدایت کاری اسد ممتاز نے کی ہے جبکہ پروڈیوسرز میں خالد اقبال اور گوہر ممتاز شامل ہیں۔

پرواز ہے جنون

پاکستان کی مشہور فلم پرواز ہے جنون، عید کے تیسرے دن شام 5بجے ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔اس فلم میں شامل معروف اداکاروں میں شامل ہیں:حمزہ علی عباسی، شہز خان، احد رضا میر، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر۔

Related Posts