لیاری کا واکر ننگے پیر چلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں  منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا  کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر 3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا۔

شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہر کربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر 5 دن میں، کراچی سے دادو تک 337 کلومیٹر کا سفر 10 دن اور ملتان سے اسلام آباد 555 کلومیٹر کا سفر 12 دن میں طے کر چکے ہیں۔

گزشتہ برس ورلڈ ٹالسٹ ہیٹ کا ورلڈ ریکارڈ  قائم کرنے والے شاداب بلوچ رواں سال اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں واک  کا آغاز کرکے کوسٹل ہائی وے سے گوادر کی سرحد سے ایران  کے راستے اپنی منزل کربلا کے تحریر اسکوائر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

Related Posts