لندن میں آتشزدگی کے واقعے میں 4 پاکستانی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انگلش میڈیا)

لندن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 پاکستانی نژاد پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بوڑھی خاتون اور ایک نوجوان لڑکی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 43 سالہ خاتون اور ان کی تین بچے آتشزدگی میں جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک 15 سالہ لڑکی، 8 سال اور 4 سال کے دو لڑکے شامل ہیں جبکہ ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی جھلس کر زخمی ہوئیں ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

Related Posts