عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہفتے کی شام ایک بار پھر اچانک اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔
تاجروں کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3500روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3326 ڈالر کا ہوگیا تھا۔