65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ
پنجاب میں 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام کے تحت صوبے میں پینسٹھ برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا ۔

بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور بزرگوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزرگ شہری اپنا خیال خود نہیں رکھ سکتے، اس لیے بزرگوں کا خیال رکھنا اور ان کا احساس کرنا چاہئے۔ پنجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام شروع کردیا ہے جس پر تین ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے دو بزرگ پاکستانی شہری شہید

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا باہمت بزرگ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ لاہور کے بعد سامنے آیا ہے جس کے دوران انہوں نے شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ون ٹو ون ملاقات کے دوران وزیر اعظم  کو صوبے میں حکومتی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور صوبائی وزراء کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے

Related Posts