آنے والے دنوں میں غزہ میں بہت کچھ اچھا ہوجائے گا، ٹرمپ نے امید دلا دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ابوظبی میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے غزہ کے متعلق اچھے خیالات کا اظہار کیا، فوٹو عالمی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں غزہ میں بہت سی مثبت چیزیں رونما ہوں گی۔ دنیا چند ہفتوں میں بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی صورتحال اور وہاں ہونے والی بھوک کا حل تلاش کریں گے۔ ہم غزہ کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ہم اس کا خیال رکھیں گے۔

امریکی صدر نے یہ بائیں ابوظبی میں امریکا امارات بزنس ڈائیلاگ کے موقع پر اپنی خلیجی ممالک کے دورے کے اختتام پر کیں۔ ابوظبی میں انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے تعلقات اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب ہمارے لیے خاص طور پر ذاتی سطح پر بھی بہت اہم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 16 مئی 2025 کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں اپنے خلیجی دورے کے آخری اسٹاپ کے دوران قصر الوطن میں ایک کاروباری فورم میں شرکت کے دوران خطاب کیا۔

روس یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں مسلسل ہلاکتیں شرمناک ہیں۔ ہمیں روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی کو روکنا چاہیے۔

ٹرمپ نے ابوظبی میں مزید کہا کہ میں جیسے ہی موقع ملا تو صدر پوتین سے ملوں گا، میں یہاں سے روانہ ہو کر ان سے ملنے جاؤں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ سے تعلقات منقطع کر دیے تھے اور ہم انہیں دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں۔

Related Posts