ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی جوڑی نیا اسکینڈل یا فلم کی تشہیر کا حربہ؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Tom Cruise and Ana de Armas: Are They the New Power Couple?
FILE PHOTO

ہالی وڈ میں اس وقت چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں کہ مشہور اداکار ٹام کروز اور خوبرو اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان رومانوی تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں، دونوں کو حالیہ مہینوں میں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد مداحوں اور فلمی حلقوں میں افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

اس مبینہ تعلق کی شروعات فروری 2025 میں اُس وقت ہوئی جب ان دونوں کو لندن کے علاقے سوہو میں ویلنٹائن ویک کے دوران ایک ساتھ عشائیے پر دیکھا گیا۔ دونوں کے ہمراہ ان کے ایجنٹس بھی موجود تھے اور بظاہر ملاقات فلمی منصوبوں پر بات چیت کے لیے تھی۔

ذرائع نے ابتدائی طور پر اسے پیشہ ورانہ ملاقات قرار دیا جس میں ڈائریکٹر ڈگ لائمن اور کرسٹوفر مک کواری کے ساتھ ممکنہ پروجیکٹس پر تبادلہ خیال ہوا مگر ملاقاتوں کا تسلسل اب اس کو محض “پیشہ ورانہ” تعلق سے آگے بڑھا چکا ہے۔

اپریل میں ان دونوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے لندن آتے دیکھا گیا جسے ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ یہ واقعہ آنا دے آرمس کی سالگرہ سے صرف چند روز پہلے کا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لندن کے ایک پارک میں پرسکون چہل قدمی کی جس کی تصاویر مداحوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

 

حال ہی میں دونوں کو فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکھم کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیاجہاں سے وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے روانہ ہوئے۔ قریبی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ان کے “خاموش اور ابتدائی” رومانوی تعلق کی تصدیق کرتا ہے۔

ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ “یہ تعلق بہت ابتدائی مرحلے میں ہے اور کافی کم منظر عام پر ہے۔” بتایا گیا ہے کہ ان کی مشترکہ دوست پینی لوپ کروز نے ان دونوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا۔ برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کے مطابق ٹام کروز آنا پر فدا ہو چکے ہیں اور انہوں نے انہیں متاثر کرنے کے لیے ایک لگژری ہیلی کاپٹر کی سیر پر تقریباً 11 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

15 مئی کو آنا دے آرمس نے “گڈ مارننگ امریکہ” میں بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اور ٹام کروز ایک ساتھ کئی فلمی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اور ان کا تعلق پیشہ ورانہ نوعیت کا ہے۔

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ ان افواہوں کا مقصد ان کی آنے والی فلموں مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ اور بیلرینا کی تشہیر ہو سکتا ہے، مگر ان دونوں کے درمیان دیکھی جانے والی کیمسٹری کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے۔

صورتحال کو مزید پیچیدہ اس وقت قرار دیا جا رہا ہے جب یہ بات سامنے آئی کہ آنا دے آرمس کے رومن کیتھولک خاندان کو ٹام کروز کے سائنٹولوجی مذہبی عقائد پر شدید تحفظات ہیں۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ “وہ جانتی ہے کہ ان کا خاندان اس تعلق کو قبول نہیں کرے گا مگر وہ خودمختار عورت ہے۔” یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ ان دونوں کے درمیان اس معاملے پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔

تو کیا ٹام کروز اور آنا دے آرمس واقعی ہالی وڈ کی اگلی بڑی جوڑی ہیں، یا یہ محض ایک حکمت عملی کے تحت بنائی گئی فلمی شراکت ہے؟ ان دونوں کی شہرت، انداز اور کشش کو دیکھتے ہوئے، اس وقت سب کی نظریں انہی پر جمی ہوئی ہیں۔

Related Posts