پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے بھارت کے شہر آدَم پور میں نصب S400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائپر سونک میزائلوں کے ذریعے کامیابی سے تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی پاکستان کے جاری فوجی آپریشن “بنیان المرصوص” کا حصہ تھی۔
یہ S400 سسٹم جس کی مالیت تقریباً 1.5 ارب ڈالر تھی، بھارت کا سب سے جدید فضائی دفاعی اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔
یہ سسٹم روسی ساختہ ہے اور دنیا کے سب سے جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز میں شمار ہوتا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ این ڈی ٹی وی کے مطابقS400 مختلف فضائی خطرات جیسے لڑاکا طیارے، کروز میزائلز، اور بیلسٹک میزائلز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ فضائی دفاعی نظام تین بڑے حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:
1۔میزائل لانچرز
2۔طاقتور ریڈار سسٹم
3۔کمانڈ کنٹرول سینٹر
یہ سسٹم ایک وقت میں 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے اور تقریباً تمام جدید جنگی طیاروں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت نے اکتوبر 2018 میں روس کے ساتھ 5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت S400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹمز کی پانچ یونٹیں خریدی گئیں۔ نیٹو اس سسٹم کو اس کی طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے باعث سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔
پاکستان کی اس کارروائی میں نہ صرف S400 کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ایک اور اہم بھارتی فوجی انٹیلی جنس ٹریننگ سینٹر کو بھی تباہ کیا گیا جو کہ راجوری میں واقع تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
علاوہ ازیں سرسا ایئرفیلڈ جو بھارت کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے، اسے بھی شدید نقصان پہنچا۔ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے ڈرون طیارے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے جس سے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔