عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 ڈالر سے زائد کی کمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Oil prices drop by more than $2 per barrel in global market
(فوٹو؛ فائل)

پیر کے روز ایشیائی منڈی میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں مزید اضافہ کیے جانے کی اطلاعات نے عالمی منڈی میں فراہمی میں اضافے کے خدشات کو جنم دیا۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2اعشاریہ 04 ڈالر یعنی 3اعشاریہ 33 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد قیمت 59اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت 2اعشاریہ 10 ڈالر یعنی 3اعشاریہ 60 فیصد کمی کے بعد 56اعشاریہ 19 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

پیر کو جب مارکیٹ کھلی تو دونوں اقسام کی قیمتیں 9 اپریل کے بعد اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ یہ کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب اوپیک پلس نے مسلسل دوسرے ماہ تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا جس کے تحت جون میں پیداوار میں روزانہ 411000 بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔

رویٹرز کے مطابق اپریل، مئی اور جون کے مجموعی اضافے سے یومیہ پیداوار میں کل 960000 بیرل کا اضافہ ہوگاجو کہ 2022 سے اب تک طے شدہ 2اعشاریہ 2 ملین بیرل یومیہ کمی کا 44 فیصد خاتمہ تصور کیا جا رہا ہے۔

توانائی تجزیہ کار ٹم ایونز نے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ “اوپیک پلس کی جانب سے 3 مئی کو جون کے لیے پیداوار کا کوٹہ مزید 411000 بیرل یومیہ بڑھانے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ عالمی طلب و رسد کا توازن اب اضافی فراہمی کی جانب جا رہا ہے۔”

اوپیک پلس کے ذرائع نے رویٹرز کو بتایا کہ اگر رکن ممالک پیداوار کے طے شدہ کوٹے پر مکمل عمل نہ کر سکے تو گروپ اکتوبر کے اختتام تک تمام رضاکارانہ کٹوتیوں کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اوپیک پلس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ پیداوار میں کمی کو تیزی سے ختم کیا جائے تاکہ ان رکن ممالک جیسے عراق اور قازقستان کو سزا دی جا سکے جو اپنے پیداواری کوٹے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بارکلیز بینک نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں تیزی سے اضافے کے باعث 2025 کے لیے برینٹ آئل کی قیمت کا تخمینہ 4 کم کر کے ڈالر 66 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا ہے جبکہ 2026 کے لیے یہ تخمینہ 2 ڈالر کم کر کے 60 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts