دلہا کی لمبی ناک دیکھ کر بھارت میں دلہن نے شادی سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bride refuses to marry
Bride refuses to marry

بنگلور : بھارتی شہر بنگلورو  سے تعلق رکھنے والا نوجوان امریکا میں رہائش پذیر بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوا اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

بعد میں دْلہن نے دْلہا کی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے شادی سے صاف انکار کردیا اور لڑکے کو ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کا بھی مشورہ دیا۔

نوجوان نے بتایا کہ اس کی رشمی نامی لڑکی سے ملاقات چند ماہ قبل شادیاں کرانے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا جس کے بعد دونوں نے چند ماہ بعد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔

شادی کے فیصلے کے بعد رشمی امریکا سے بنگلورو پہنچی اور دونوں کے خاندانوں کے درمیان بھی شادی کے حوالے سے بات چیت پکی کرکے منگنی کی رسم کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بچوں کی بذریعہ آپریشن پیدائش میں 100فیصد تک اضافہ

نوجوان نے بتایا کہ شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد اس نے لڑکی کے لیے لاکھوں روپے کے کپڑے اور تحائف لیے جبکہ شاندار ہوٹل میں لاکھوں روپے کے انتظامات بھی کیے تاہم شادی سے کچھ روز قبل لڑکی نے والد کو امریکا واپس جاکر ٹیلی فون کیا اور شادی نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

نوجوان کے مطابق والد کی بات پر یقین نہ آنے پر رشمی کو خود فون کیا جس پر اس نے میری ناک لمبی ہونے کا طعنہ دیا اور شادی سے صاف انکار کرتے پلاسٹک سرجری سے ناک ٹھیک کرانے کا بھی مشورہ دیا۔

نوجوان لڑکی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں پولیس نے دھوکا دہی کے کیس میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Related Posts