اسلام آباد : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے خطرات کے آگے اور کمزور طبقات کے حقوق و تحفظ کیلئے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
پیپلز پارٹی ملک میں رنگ، نسل یا عقیدے کی بنیاد پر کسی قانون کو غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی،ہم بڑی قربانیوں کے بعد ملنے والے حقوق پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔
ہفتہ کوسلمان تاثیر کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ وہ انتھاپسندی کے خطرات کے آگے اور کمزور طبقات کے حقوق و تحفظ کیلئے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید سلمان تاثیر کی شہادت ان کے خاندان اور پارٹی کے ساتھ ساتھ قوم کا بھی بہت بڑا نقصان تھا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی پسند و جمہوریت پسند رہنما و کارکنان بنیادی طور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:من پسند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے کے ڈی اے میں جعلی ٹینڈرز کا جمعہ بازار لگ گیا