من پسند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے کے ڈی اے میں جعلی ٹینڈرز کا جمعہ بازار لگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inviting fake tenders
inviting fake tenders

کراچی: جعلی کاغذات اور دستخط کے ذریعے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹینڈرز جاری کیے جانے لگے، سندھ کے وزیر بلدیات نے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔

کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں جعلی ٹینڈرز جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ جعلی کاغذات بنا  کر مختلف کمپنیوں کو ٹینڈرز جاری کیے جاتے تھے۔

جعل سازی کا دھندا کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے جاری تھا، اس سلسلے میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط ارسال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں با اثر افسران کا قومی خزانے پر7 ارب کا ڈاکہ، محکمہ اینٹی کرپشن خاموش

وزیربلدیات نے نجی کمپنی کی شکایت پر چیئرمین اینٹی کرپشن کو خط لکھا، ذرائع نے مزیدبتایاکہ بعض افسران جعلی کاغذات جعلی دستخط اور مہریں لگا کر رقم کماتے تھے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے اپنے خط کے متن میں کے ڈی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔

Related Posts