ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی لیک نازیبا ویڈیوز اصلی یا جعلی؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who leaked Samiya Hijab’s private video on social media?
SAMAA TV

پاکستانی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب حالیہ دنوں ایک ویڈیو لیک اسکینڈل کا نشانہ بن گئی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔

نجی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد سامعہ حجاب نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے تاہم اسی پیغام میں انہوں نے سابق بوائے فرینڈ پر ویڈیو لیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

اپنے بیان میں سامعہ حجاب نے کہا کہ میں اس ویڈیو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ سوشل میڈیا پر میرے کردار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو میرے سابق بوائے فرینڈ نے ذاتی دشمنی اور انتقام کی بنا پر وائرل کی ہے۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جدید ٹیکنالوجی اور ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کی گئی ہے تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

 

سامعہ نے مزید کہا کہ “میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو پر یقین نہ کریں۔ میں جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں قانونی کارروائی کے لیے شکایت درج کرواؤں گی۔”

ٹک ٹاکر کی جانب سے انکار کے باوجود اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو واقعی جعلی ہے یا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے۔ سامعہ کی جانب سے اپنے سابق بوائے فرینڈ پر الزام لگانا اس معاملے کو مزید مشکوک بنا رہا ہے۔

یہ تلخ حقیقت ہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین، خصوصاً ٹک ٹاکرز، خود کو مشہور کرنے کے لیے جان بوجھ کر متنازع ویڈیوز وائرل کرتے ہیں اور بعد میں ان کی تردید کرکے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں۔ لہٰذا اس حالیہ واقعے کو بھی محض نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ صارفین کو دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

کچھ لوگ سامعہ کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں اور انہیں مظلوم قرار دے رہے ہیں، جب کہ دیگر افراد اس معاملے کو ایک شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے کر تنقید کر رہے ہیں۔

Related Posts