پولیس کی ناہلی یا ساز باز؟ لڑکی سے زیادتی کا ملزم فرار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

)فوٹو؛فائل(

وفاقی داراحکومت اسلام آباد کی پولیس نااہلی کی وجہ سے نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کا ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر با آسانی فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں 11 سالہ نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

بنی گالہ پولیس نے 2 روز قبل ملزم حمزہ کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ملزم حمزہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں باآسانی ہتھکڑی سے ہاتھ نکال سے انہیں چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزم کو دو روز قبل تھانہ بنی گالہ کی حدود سے گرفتار کای گیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مذکورہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زمہ دار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Related Posts