کیا ابراہیم علی خان پلک تیواری کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ اداکار کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں کے درمیان طویل عرصے سے گرمجوشی پائی جاتی ہے، فوٹو انڈین میڈیا

ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں 2022 سے گردش میں ہیں، جب سے ان دونوں کو مختلف عوامی تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید زور پکڑ گئیں جب دیوالی کی ایک تقریب میں دونوں کی قریبی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی اور بعد ازاں انہیں ایک کنسرٹ میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اب پہلی بار ابراہیم علی خان نے ان افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔ فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جہاں وہ اپنی ڈیبیو پروجیکٹ “نادانیاں” کی تشہیر کر رہے تھے، ان سے پلک تیواری کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا گیا۔

ابراہیم نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا اور کہا کہ وہ ایک اچھی دوست ہے اور ہاں وہ بہت پیاری ہے۔

اگرچہ ان کے اس بیان سے ان افواہوں کی نہ تصدیق ہوتی ہے اور نہ ہی تردید، مگر یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان اداکار اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں۔

اس کے باوجود مداح اب بھی ان دونوں کی عوامی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کے تعلق کے بارے میں کچھ مزید جان سکیں۔

قبل ازیں جب ابراہیم اور پلک کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تو پلک کی والدہ مشہور اداکارہ شویتا تیواری نے کہا تھا کہ اب افواہوں سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ان برسوں میں یہ سیکھا ہے کہ لوگوں کی یادداشت صرف چار گھنٹوں کی ہوتی ہے۔ اس کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ تو پھر فکر کیسی؟

Related Posts