پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر فن ایلن اور سعود شکیل نے اننگ کا مضبوط آغاز فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی جس کے بیٹرز نے آتے ہی اپنے مخالف بولرز پر چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔
میچ کے ابتدائی 7 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 88رنز بنا لیے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ کپتان سعود شکیل 33 اور اوپنر فن ایلن 53 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔
ابتدائی ساڑھے 11اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کے فن ایلن 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53رنز بنانے کے بعد سفیان مقیم کی گیند پر مچل اوون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔
پشاور زلمی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برینت، مچل اون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:
فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس، سعود شکیل (کپتان)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمی سن، ابرار احمد، محمد عمر، عثمان طارق۔