صدر کراچی بار پر حملہ، وکلا کی ہڑتال، سندھ ہائیکورٹ کے دروازے بند

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر کراچی بار
(فوٹو: اے آر وائی)

صدر کراچی بار پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے جس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ بار کے وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ کی مرکزی عمارت کے دروازے بند کروادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائیکورٹ میں کسی سائل کو داخلے کی اجازت نہیں، تاہم عدالتی عملے کو داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ رہنما سندھ ہائیکورٹ بار مرزا سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ صدر کراچی بار عامر وڑائچ کی طبیعت اب بہتر ہے، ہڑتال کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

رہنما سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کراچی بار کی جنرل باڈی میں سندھ ہائیکورٹ بار بھی شریک ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس وکلا کے خلاف کوئی سخت آرڈر جاری نہ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر کراچی بار عامر وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھ پر 6افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ ہم 6 کینال کو بند کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، 12اپریل کو کراچی بار کا کنونشن ہے۔ تحریک جاری رہے گی۔

بعد ازاں حیدر آباد کے وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ان پر حملہ 6 کینال کے خلاف آواز اٹھانے پر کیا گیا۔ وکلا برادری اعلیٰ حکام سے عامر وڑائچ پر حملہ کرنے والوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔

Related Posts