ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی طلبہ کیلئے انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے اقدام کا اعلان کردیا، فوٹو ڈائیلاگ پاکستان

امریکا کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) کا اختتام کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے مطابق، یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔

یو ایس ای ایف پی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور پر ان طلباء کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ گلوبل یوگرڈ پروگرام نے ہزاروں طلباء کو نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دی۔

انہوں نے طلباء کے جذبے اور تعلیمی بہتری کے عزم کو سراہا اور کہا کہ اگرچہ یہ باب بند ہو رہا ہے، مگر طلباء دیگر تبادلہ پروگراموں اور وظائف کی تلاش جاری رکھیں جو ان کے خوابوں سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔

اعلامیے کے اختتام پر طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ یو ایس ای ایف پی نے پروگرام کے اختتام کا اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔

Related Posts