میری فلم ڈپلومیٹ میں پاکستانیوں کو نیچا نہیں دکھایا گیا۔جان ابراہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جان ابراہم
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

دھوم سمیت متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ میری نئی فلم  میں پاکستانیوں کو نیچا نہیں دکھایا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں ڈپلومیٹ پر عائد پابندی پر حیران ہوں۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں مرکزی سفارت کار کا رول نبھانے والے جان ابراہم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری فلم کو بین کیا گیا، اس پر بہت حیرت ہے۔ لوگوں کی سوچ بہت محدود ہوتی ہے جبکہ میری فلم کسی بھی طرح پاکستان مخالف نہیں۔

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ اگر میری فلم ڈپلومیٹ میں کچھ دکھایا گیا تو وہ پاکستان کے عدالتی نظام کی ایمانداری ہے۔ ہم نے فلم میں ایک ایمان دار پاکستانی وکیل اور ایک ایماندار پاکستانی جج دکھایا۔ کسی کو نیچا نہیں دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sumit Kadel (@sumitkadelofficial)

اداکار جان ابراہم نے کہا کہ گشت کرنے والی وہ گاڑیاں جو ہمیں سرحد تک لے جاتی ہیں، ان میں بھی ایماندار پولیس اہلکار دکھائے گئے ہیں جو دوسروں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ فلم میں پاکستانیوں کو نیچا نہیں دکھایا گیا، نہ ہی یہ اینٹی پاکستان فلم ہے۔

گزشتہ ماہ 14 مارچ کو نشر کی گئی جان ابراہم کی فلم اپنی کہانی کے اعتبار سے بہت پسند کی جارہی ہے۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک سفارت کار سشما سوراج کی زندگی سے مستعار واقعات پر مبنی یہ فلم اپنی دلچسپ کہانی کے باعث کامیاب ہورہی ہے۔

Related Posts