کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا، عوام کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کار حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل
مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کار حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار شخص کو ڈمپر ٹرک نے  سفر کے دوران کچل کر ہلاک کردیا جس پر علاقہ مکینوں کے مشتعل ہجوم نے شدید احتجاج کیا۔

یہ افسوسناک حادثہ آج شاہ فیصل کالونی کی سڑک پر پیش آیا جہاں ریسکیو ذرائع اور پولیس کے مطابق 30 سالہ موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتاری سے بے قابو ڈمپر ٹرک نے ٹکر مار دی۔

ڈمپر ٹرک کی ٹکر کے باعث بری طرح زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ایکسیڈنٹ کے فوراً بعد ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے پیدل فرار ہوگیا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ٹرک ڈرائیور کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے،  جبکہ جاں بحق ہونے والے 30 سالہ شخص کی میت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردی گئی۔

میڈیکل سینٹر میں ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی نعش ورثاء کے حوالے کردی جائے گی جبکہ اسی دوران مشتعل ہجوم اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔

مشتعل ہجوم نے احتجاج کے دوران ڈمپر کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور صورتحال پر کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا جبکہ  ڈمپر ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر قانون دان کے گھر پر 3 مسلح افراد نے گھس کر ان کے 15 سالہ صاحبزادے پر شدید تشدد  اور گھر پر لوٹ مار کی۔

لوٹ مار کا یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع آئی ٹین ون کے رہائشی سینئر قانون دان آغا سیّد فیصل حسین شاہ ایڈووکیٹ کے گھر پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: وکیل کے گھر پر  مسلح افراد کا حملہ

Related Posts