جنرل سلیمانی نہیں رہے، عراقی عوام آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل سلیمانی نہیں رہے، عراقی عوام آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔امریکا
جنرل سلیمانی نہیں رہے، عراقی عوام آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔امریکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراقی عوام بغداد کی گلیوں میں آزادی کا جشن منا رہے ہیں جبکہ ایرانی کمانڈر اب اِس دنیا میں نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی سیکریٹری برائے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ  و ترجمان وزارتِ خارجہ مایئک پومپیو نے کہا کہ عراقی عوام گلیوں میں محوِ رقص اور شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں عراقی عوام کی خوشیاں منانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیکریٹری مائیک پومپیو نے کہا کہ عراقی عوام امریکا کے شکر گزار ہیں کہ ایرانی کمانڈر جنرل سلیمانی اب نہیں رہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بغداد پر امریکی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قیادت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

برادر اسلامی ملک ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنا ای نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک  بھر میں سوگ کا اعلان کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنا ای نے کہا کہ جن مجرموں نے میجر جنرل سلیمانی کو شہید کیا، سخت سزا ان کے انتظار میں ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم لیڈر آیت اللہ خامنا ای کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Related Posts