عازمین حج کی سہولت کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری، استعمال کا طریق کار کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس گائیڈ سے مقدس سفر بہت آسان ہوجائے گا، فوٹو العربیہ

وزارت حج وعمرہ نے زائرین حرمین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کی ہے۔

رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائیڈ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جہیں ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے اردو، انگلش ، عربی، ترکیہ، فرانسی ، فارسی، ازبکی ، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں ۔

گائیڈ میں مختلف موضوعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جن میں سائبرسیکیورٹی کے حوالےسے آگاہی ، قانونی و انتظامی امور ، مالیاتی معاملات (بینکنگ ) اور صحت کے امور کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جن سے زائرین بہتر طورپر مستفید ہوسکتے ہیں۔
رہنما گائیڈز میں امور حج وعمرہ کے بارے میں بھی مستند معلومات اوراہم مقامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں جمرات (منی)، مزدلفہ ، (یوم النحر) قربانی کے ایام، یوم عرفہ گائیڈ، احرام کی پابندیاں و رہنما اصولوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Related Posts