میانمار میں 7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں زمین بوس

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Magnitude 7.7 earthquake strikes Myanmar
The Independent

میانمار کے وسطی علاقے میں جمعہ کے روز شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ملک کے دوسرے بڑے شہر مندالے میں کئی عمارتیں گر گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے انتہائی طاقتور تھے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے 1000 کلومیٹر (620 میل) دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں خوف کے باعث سیکڑوں افراد عمارتوں سے باہر آگئے۔ زلزلے کے بعد بینکاک اسٹاک ایکسچینج پر کاروبار بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مندالے سے 17اعشاریہ 2 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے بعد ایک اور طاقتور آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔

میانمار کی حکومت کی جانب سے فوری طور پر نقصانات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

میانمار فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے رائٹرز کو بتایاکہ ہم نے تلاش اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور یانگون میں متاثرین اور نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

میانمار کے تاریخی شہر مندالے میں زلزلے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں تباہ شدہ عمارتیں اور سڑکوں پر ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، رائٹرز ان کی فوری تصدیق نہیں کر سکا۔

ایک مقامی شہری نے بتایاکہ ہم سب گھروں سے باہر نکل آئے، ہر چیز لرز رہی تھی۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ایک پانچ منزلہ عمارت گرتے دیکھی۔ پورا شہر سڑکوں پر ہے، کوئی عمارت کے اندر جانے کی ہمت نہیں کر رہا۔

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ایک چائے خانہ منہدم ہوگیا، جس میں کئی افراد پھنس گئے۔ہم اندر نہیں جا سکے، صورتحال انتہائی خراب ہے۔تیسرے عینی شاہد کے مطابق شہر میں ایک مسجد بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق جنوب مغربی صوبہ یونان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میانمار کے سب سے بڑے شہر یانگون میں بھی زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

بینکاک میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہوٹلوں میں قیام پذیر مہمان باتھ روب اور سوئمنگ کاسٹیوم میں باہر نکل آئے۔

ایک دفتر کی 20 منزلہ عمارت دو منٹ تک جھولتی رہی، کھڑکیاں اور دروازے زور سے چرچرانے لگے۔ سیکڑوں افراد نے ایمرجنسی سیڑھیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کی، کچھ افراد خوف کے مارے بے حس و حرکت کھڑے رہ گئے۔

دفتر کے باہر جمع ہجوم میں طبی عملہ امدادی کٹس لے کر موجود تھا جبکہ بزرگ افراد کو کرسیوں پر بٹھایا گیا تاکہ وہ سکون حاصل کر سکیں۔

Related Posts