کراچی: معمر شہری کا بہادری کیساتھ ڈاکوؤں سے مقابلہ، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi: Elderly citizen confronts robbers in North Karachi, video goes viral
(Image: Screen grab)

نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 سی/3 میں ایک معمر شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، فائرنگ کی اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہےجبکہ قریبی کیمروں کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاہم متاثرہ شہری خرم پرویز نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس پر سینئر افسران نے تحقیقات کا حکم دیا۔ تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ نارتھ کراچی، سیکٹر 5 سی/3 میں پیش آیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق خرم پرویز اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر نکلے تو دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روکنے کی کوشش کی۔

خرم پرویز نے اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے فائرنگ کر دی جس پر ڈاکو جان بچا کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے جوابی فائرنگ بھی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خرم پرویز نے واقعے پر قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شہری سے رابطہ کیالیکن وہ مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتے۔ اس کے باوجود پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Posts