بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں پڑے گا۔نیپرا کا وضاحتی بیان آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NEPRA

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں پڑے گا۔

وضاحتی بیان کے مطابق نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو فی یونٹ 4.87 روپے ادا نہیں کرنے ہوں گے، اضافے پر حکومت کی طرف سے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

نیپرا نے عوام پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈالنے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ٹیرف کی مد میں واجبات یکساں ہیں جبکہ حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے سبسڈ ی دے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے 1 یونٹ کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ 

گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے۔کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کا ایک یونٹ 12 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: نیپرا نے  بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

Related Posts