کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے دوران منشیات کا کاروبار بڑھا، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arif alvi narcotics
arif alvi narcotics

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے دوران منشیات کا کاروبار بڑھا۔ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کردیتا ہے۔

منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کیلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے۔امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا۔انسداد منشیات کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی اور اس سے بچنے کے لیے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔

منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنا شکنجے میں جکڑ رہی ہیں۔والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔

پاکستان اقوام کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔قائداعظم کا کمال تھا کہ انہوں نے نظریے کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا کیا،صدر مملکت نے کہا کہ علما کرام معاشرے کی سماجی معاملات پر بھی رہنمائی کریں۔سماجی امور میں اداروں کے ساتھ مساجد کا بھی کردار ہونا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےرنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ، گورنر سندھ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سی پی ایل سی میں انسداد منشیات سیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اے این ایف، پولیس، سی پی ایل سی کے تعاون سے آگاہی مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے ماہ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات کا اعلان کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

اس موقع پر صدرِ پاکستان نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے گورنرسندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینا وقت کا تقاضہ ہے۔

Related Posts