اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ اے این ایف کے قانونی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیاجبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم نے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی۔
کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا،جبکہ اے این ایف کے قانونی معاملات پر بھی غور کیا گیا اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجراء اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سی ای او کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی کامیابیوں کی تشہیر کے لیے وفاقی وزراء پر مشتمل اسٹریٹجی کمیٹی تشکیل