رانا ثنا اللہ کی جاتی امراء میں نوازشریف کی والدہ شمیم اختر اور مریم نوازسے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: GOOGLE
rana sana maryam nawaz

لاہور: منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈمیں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نواز سے ملاقات کی۔

رانا ثنااللہ اپنی اہلیہ اور داماد شہریار کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نوازنے رانا ثنا اللہ کو منشیات کیس میں ضمانت پررہائی ملنے پر مبارکباد دی۔

مریم نواز اورراناثنا اللہ نے ملاقات کے دوران مجموعی صورتحال او رپارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازسے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مریم نوازنے کہا کہ رانا ثنااللہ پارٹی کے وفادار ساتھی ہیں جن پر پارٹی کو فخر ہے، جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ قائد میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے وفادار ساتھی ہیں۔

Related Posts