آسٹریلیا، جنگلات میں لگی آگ سے چار ہزار لوگ ساحل پر پھنس گئے،ایک ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

australia fire
آسٹریلیا، جنگلات میں لگی آگ سے چار ہزار لوگ ساحل پر پھنس گئے،ایک ہلاک

کینبرا :آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلوں میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے جس سے بچنے کے لیے ہزاروں لوگوں نے ساحل سمندر پر پناہ لے رکھی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں عملے کا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں لگی جنگلاتی آگ اب وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے گرد ونواح میں پھیل چکی ہے۔ شعلوں کی شدت کے سبب فضا سرخ مائل ہو چکی ہے اور چونکہ لوگوں کے نکلنے کے لیے کوئی راستہ ہی نہیں اس لیے تقریباچار ہزار لوگ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے کشتیوں اورگھاٹوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکام ان افراد کو سمندری یا پھر فضائی راستے سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔وکٹوریہ میں ایمرجنسی منیجمنٹ کمشنر اینڈریو کرسپ نے ان حالات کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ملکوٹا حملے کی زد میں ہے، یہ سیاہ ترین اور بہت خوفناک ہے۔

ساحل اور اس کے آس پاس چار ہزار لوگ ہیں جن کی ہمارے عملے کے لوگ حفاظت کر رہے ہیں۔ایسے کچھ لوگ جن کو یہ خوف تھا کہ آگ ساحل تک بھی پہنچ سکتی ہے، وہ کشتی لے کر سمندر میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے اور ہراسانی کے الزام میں 200 افراد گرفتار

آسٹریلیا کے حکام نئے سال کی آمد پر ساحل سمندر پر چھٹی منانے والے ہزاروں لوگوں کو کئی روز سے ساحل سے دور جانے کے لیے کہہ رہے تھے۔آسٹریلین حکام نے آگ کی وجہ سے کافی مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان لوگوں کے حوالے سے بہت تشویش ہے جو تن تنہا اور دوسروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

حکام کا کہناتھا کہ جو لوگ ساحل پر پھنسے ہیں انھیں کشتیوں کے ذریعے وہاں سے نکالنے کا منصوبہ ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقے سے چار افراد لاپتہ بتائیجا رہے ہیں اور ابھی ان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Related Posts